مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP)، بھارتی آئین کے 75 سال پورا ہونے کے موقع پر، آج سے سمودھان گورو ابھیان (فخرِ آئین مہم) کا آغاز کرے گی۔ اِس پہل کے ذریعے بھارتی آئین کی اقدار اور اصولوں کو فروغ دیا جائے گا اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ایک رپورٹ
V/C Sanjeev Sharma
بی جے پی کا سمودھان گورو ابھیان آج سے 25 جنوری تک چلے گا۔ اِس مہم کے تحت پسماندہ ذاتوں، دانشوروں، خواتین اور نوجوانوں سے رابطہ بناتے ہوئے انھیں آئین کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔ اِس کے علاوہ عوامی میٹنگوں کے ذریعے لوگوں میں بیداری بھی لائی جائے گی۔ سمودھان گورو ابھیان کے تحت بھوپال سمیت ریاست کے سبھی اضلاع میں سیمینارس منعقد کیے جائیں گے۔
مہم کے آخری دن بی جے پی ورکرس ہر بوتھ پر آئین کی تمہید پڑھیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ کانگریس بھی ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے پیدائش Mhow میں 26 جنوری کو جے بھیم، جے بابو، جے سمودھان ریلی منعقد کر رہی ہے۔
کانگریس کے قومی صدر ملکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی اس ریلی میں شرکت کریں گے۔