ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 18, 2024 9:34 AM

printer

مدھیہ پردیش میں اپنی نوعیت کی اولین پہل کے تحت Datia میں سرکار کے زیر انتظام چلنے والے ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج میں Pink Alarms لگائے گئے ہیں

مدھیہ پردیش میں اپنی نوعیت کی اولین پہل کے تحت Datia میں سرکار کے زیر انتظام چلنے والے ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج میں Pink Alarms لگائے گئے ہیں۔ کولکاتہ میں RG Kar میڈیکل کالج اسپتال میں ایک زیرتربیت ڈاکٹر کی آبرو ریزی اور قتل کے واقعے کے پس منظر میں سرکاری اسپتالوں میں خواتین پر مشتمل عملے کی سلامتی اور تحفظ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Pink Alarm کا یہ نظام ضلع کلکٹر سندیپ Makin نے تیار کیا ہے۔ Alarm کو دبانے کے بعد ایک سائرن بجے گا اور پانچ منٹ کے اندر سکیورٹی اہلکار مشکل میں گھری ہوئی خاتون تک پہنچ جائیں گے۔ سول سرجن اور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے سی راٹھور نے بتایاکہ Pink Alarms زچہ بچہ وارڈ، ٹراما سینٹر اور نئے OPD بلاک میں لگائے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ریاست میں یہ ایسا پہلا سرکاری اسپتال ہے جہاں خواتین کی سکیورٹی کیلئے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں