مدھیہ پردیش میں آکاشوانی انسانوں اور جنگلی جانوروں کے درمیان ہونے والی تکرار کو کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ آکاشوانی شہڈول جنگلی جانور جیسے ہاتھی، شیر اور چیتا کے آنے جانے کی اطلاع لوگوں کو دے رہا ہے جس سے ان کے درمیان ہونے والے حادثات کو روکا جاسکتا ہے۔
آکاشوانی شہڈول نے انوپ پور Umaria اور شہڈول اضلاع کے گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو نہ صرف جنگلی جانوروں کے آنے جانے سے متعلق اطلاع دینا شروع کیا ہے بلکہ ان کے سامنے آجانے پر کیا کریں اور کیا نہ کریں کے بارے میں بھی مطلع کر رہی ہے۔
آکاشوانی شہڈول کے پروگرام کے ہیڈ اویناش دواکر نے بتایاکہ ا طلاعات سے متعلق آڈیو کلپس موسیقی اور کسانوں پر مبنی پروگراموں کے ساتھ چلائے جارہے ہیں۔
شہڈول کے جنگلات کے چیف کنزرویٹر اجے پانلڈے نے بتایاکہ خبروں میں اس طرح کی شروعات زمینی سطح پر تبدیلی کا باعث بنے گی۔
کمبھ میلے کے دوران کمبھ وانی چینل کے شروع کیے جانے سے لے کر مدھیہ پردیش میں کیے گئے اس کام سے عام لوگوں کی زندگی کو بہتری بنانے کی جانب آکاشوانی کا رول نمایاں ہوتا ہے۔