ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 12, 2025 10:00 AM | MP Yuva Shakti Mission

printer

مدھیہ پردیش میں, آج سے سوامی وویکانند یُوا شکتی مشن کی شروعات کی جا رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں, آج سے سوامی وویکانند یُوا شکتی مشن کی شروعات کی جا رہی ہے۔

اِس مشن کا مقصد نوجوانوں کے ہُنر، علم اور اُن کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:

V/C Sanjeev Sharma

سوامی وویکانند یُوا شکتی مشن کا مقصد سنواد، سامرتھ، سمردھی یعنی بات چیت، طاقت اور خوشحالی ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ یہ مشن وزیر اعظم مودی کے ’گیان پر دھیان‘ منتر اور   مدھیہ پردیش کے نوجوانوں سے متعلق پالیسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

سوامی وویکانند یُوا شکتی مشن کے اہم ستون ہیں: بات چیت، تعلیم، صلاحیت میں اضافے، کاروبار اور روزگار، سماجی اقدامات اور نگرانی۔ یہ مشن سماج کے معاشی-سماجی طور پر کمزور طبقات، پسماندہ افراد اور شہری اور دیہی نوجوانوں کی بہبود کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اِس مشن کے ذریعے خواتین، دِویانگ، نوجوان اور کسانوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں