ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 31, 2024 9:25 PM

printer

مدھیہ پردیش میں آج سڑک کے دو الگ الگ حادثوں میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور 14 سے زیادہ دیگر زخمی ہوگئے

مدھیہ پردیش میں آج سڑک کے دو الگ الگ حادثوں میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور 14 سے زیادہ دیگر زخمی ہوگئے۔ پہلے حادثے میں Khargone میں دو دوپہیہ گاڑیوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے چتور گڑھ بھساوَل روڈ کو جام کردیا۔ Khargone کے ایس ڈی ایم کے ذریعے سرکاری قوانین کے مطابق معاوضہ دینے کی یقین دہانی کے بعد گاؤں والوں نے مرنے والوں کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دی۔ دیگر حادثے میں اُجین میں ایک پک اَپ گاڑی پلٹ گئی جس میں تین افراد مارے گئے اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک ہے۔ شدید طور پر زخمی افراد کو ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ اِس گاڑی میں 24 افراد سوار تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں