مدھیہ پردیش میں، آج پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تین ہزار سے زیادہ مستفیدین گرِہ پرویش کریں گے۔ ساتھ ہی 11 ہزار سے زیادہ نئے مکانات کی بھی منظوری دی جائے گی۔
وِدیشا میں منعقد ہونے والے اِس پروگرام میں، تقریباً 124 کروڑ روپے کی لاگت والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جائے گا اور 53 کروڑ روپے کی لاگت والے، تعمیراتی کاموں کا بھومی پوجن بھی کیا جائے گا۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Sanjeev Sharma
زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اِس تقریب میں شرکت کریں گے۔ گرِہ پرویش کی رسم 3 ہزار 932 افراد انجام دیں گے، جس میں 3 ہزار 183 پی-ایم جَن من یوجنا گھر اور 749 آواس پلَس یوجنا گھر بھی شامل ہیں۔ اِس موقع پر 11 ہزار 716 افراد کے لیے، مکانات کی منظوری بھی دی جائے گی۔ مدھیہ پردیش میں پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت ابھی تک 36 لاکھ لوگوں کو پکّے مکانات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اسی دوران 44 ہزار 981 لکھپتی دیدیوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے، جو حکومت کے مختلف پروگراموں کے وسیلے سے لکھپتی بنی ہیں۔