ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 13, 2024 9:53 AM | MP Honorarium

printer

مدھیہ پردیش سرکار نے سبھی شہری علاقوں کے منتخب عوامی نمائندوں کیلئے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے

مدھیہ پردیش سرکار نے سبھی شہری اداروں کے منتخب عوامی نمائندوں کیلئے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے سبھی میئرز، چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن اور کونسلروں کو اِس اضافے سے فائدہ ہوگا۔ وہ کَل بھوپال میں خاتون عوامی نمائندوں سے متعلق دیوی   Ahilyabai Holkar کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی اعتبار سے خودکفیل بننے کیلئے شہری اداروں کی مدد کی خاطر خصوصی ترغیبات فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ جو میونسپلٹی اپنے ڈویژن میں ٹیکسوں اور فیس کے ذریعے اپنی آمدنی میں سب سے زیادہ اضافہ کرے گی، اُسے 2 کروڑ روپے ملیں گے، جبکہ میونسپل کونسل کو ہر سال ترغیبات کے طور پر 5 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ اِس رقم کا استعمال عوامی نمائندے بنیادی ڈھانچے سے متعلق کام کیلئے کونسلر فنڈ کے طور پر کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں