مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست میں ضلعوں، ڈویژنوں اور تحصیلوں کی نئے سرے سے حد بندی کیلئے حدبندی سے متعلق ایک کمیشن تشکیل دیاہے۔ حکومت نے کہاہے کہ عوام کی آسانی کیلئے ضلعوں اور ڈویژنوں کی سرحدوں کی حدبندی کو دوبارہ ترتیب دیا جارہا ہے۔
ریاستی سرکار نے کل ایک تین رکنی حد بندی کمیشن تشکیل دیاہے۔ ریٹائرڈ ایڈیشنل چیف سکریٹری منوج سریواستو کمیشن کے چیئرمین بنائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ شہری اس کمیشن کو اپنی رائے مشورے دے سکیں گے۔
مدھیہ پردیش جغرافیائی اعتبار سے ملک کی دوسری سب سے بڑی ریاست ہے۔ ریاست کا رقبہ بڑا ہے لیکن ضلعوں اور ڈویژنوں کی سرحدوں کی وجہ سے عوام کو مختلف مسائل کا بھی سامنا کرنا ہے۔ اس لئے سرحدوں کو پھر سے ترتیب دیاگیاہے۔