مدھیہ پردیش حکومت نے جنگلی جانوروں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو دی جانے والی معاوضے کی رقم میں اضافہ کردیا ہے اور اسے 8 لاکھ سے بڑھاکر 25 لاکھ روپے کردیا ہے۔ معاوضے کی رقم میں تین گناسے زیادہ اضافے کا یہ اعلان اُس حادثے کے بعد کیا گیا ہے جس میں Umaria ضلعے میں Bandhavgarah ٹائیگر رزرو کے نزدیک ایک ہاتھی نے دو لوگوں کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ جنگلات کے محکمے نے اُس ہاتھی کو پکڑ لیا ہے جس نے دو لوگوں کو ہلاک کردیا تھا۔
مستقبل میں اِس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ریاست میں ایک ریاستی سطح کی Elephant ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان بھی کیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہاتھیوں سے محبت کرنے والوں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ہاتھیوں اور انسانوں کی بقائے باہم کو یقینی بنایا جاسکے۔ کسانوں کی فصلوں کو بچانے، زراعت کے علاوہ زرعی جنگلات اور دیگر متبادل کاموں کے ساتھ کسانوں کو جوڑنے اور کرناٹک، کیرالہ اور آسام کی ریاستوں کے بہترین طور طریقے اپنانے کیلئے شمسی نظام جیسے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔