July 30, 2024 2:32 PM

printer

مدراس انجینئرنگ گروپ (MEG) سے فوجی اہلکاروں کو بنگلورو روانہ کیا گیا

مدراس انجینئرنگ گروپ (MEG) سے فوجی اہلکاروں کو بنگلورو روانہ کیا گیا ہے تاکہ وائناڈ میں امدادی اور بچاؤ کوششوں میں مدد کی جاسکے‘ جہاں آج صبح سویرے مٹی کے تودے کھسکنے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بہت سے لوگوں کی جان گئی ہے۔ MEG چورمالا علاقے میں ایک متبادل پُل کی تعمیر میں مدد کرے گی جو سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجیئن نے تلاشی اور بچاؤ کارروائیوں میں مدد کے لیے ڈرونز اور پولیس کے کھوجی کتوں کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تھرواننت پورم میں پولیس ہیڈکوارٹرس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کے نمبر ہیں:

نو چار نو سات نو صفر صفر چار صفر دو۔

صفر چار سات ایک- دو سات دو ایک پانچ چھ چھ۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں