مختلف وزارتوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مرکزی ٹیم آج تلنگانہ کا دورہ کرے گی تاکہ حالیہ سیلاب اور شدید بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جاسکے۔ امور داخلہ کی وزارت نے 6 عہدیداروں کو شامل کرکے یہ مرکزی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ٹیم کے ارکان سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
تلنگانہ میں سیلاب اور شدید بارش سے وابستہ واقعات میں تقریباً 30 افراد کی موت ہوئی ہے اور پانچ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔