ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 26, 2025 9:55 PM

printer

مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر الگ الگ میدانوں میں اپنے مضبوط رشتوں اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھارت کو مبارکباد دی ہے

مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے، بھارت کے 76ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مالدیپ کے صدر محمد معیظو نے دِلی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ مالدیپ، بھارت کے ساتھ ہمیشہ دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتے قائم رکھے گا۔ اِدھر وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کے جواب میں کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ شراکت داری سے متعلق اپنے جذبات کا پوری طرح اظہار کرتے ہیں۔
بھوٹان کے وزیر اعظم شیرِنگ توبگے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتحاد اور دور اندیشی کے بھارت کے جذبے سے قابل ذِکر حصولیابیاں ملتی رہیں گی اور دنیا کو تحریک حاصل ہوتی رہے گی۔اِس کے جواب میں اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی نے جناب توبگے کا شکریہ ادا کیا ہے اور بھارت اور بھوٹان کے درمیان منفرد اور خصوصی شراکت داری کا ذِکر کیا ہے۔
نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اُولی نے بھی اِس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور قومی اتحاد کی اقدار سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ رشتوں میں مزید گہرائی پیدا ہوگی۔ اِس کے جواب میں جناب مودی نے اپنے پیغام میں اُن کا شکریہ ادا کیا ہے اور اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں اِن تعلقات میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں