مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنماؤں نے ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور جموں و کشمیر میں تیسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم تیز کر دی ہے۔ BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہریانہ کے بوتھ سطح کے BJP کارکنان سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ BJP، ریاست میں بدعنوانی سے پاک سرکار چلا رہی ہے۔ انھوں نے اجاگر کیا کہ کسی بھی غلط طریقے کا سہارا لئے بغیر ریاست کے نوجوان روزگار حاصل کر رہے ہیں۔
کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جناب مودی نے الزام لگایا کہ پارٹی گروہ بندی، اندرونی لڑائی جھگڑے اور ایک دوسرے کی مخالفت کی شکار ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایسی پارٹی، ہریانہ کے عوام کا اعتماد کبھی نہیں جیت سکتی۔
دوسری طرف کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے بے روزگاری اور کسانوں کیلئے کم سے کم امدادی قیمت جیسے مسائل پر NDA سرکار کی تنقید کی۔ کرنال ضلع میں Assandh میں ایک چناؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب گاندھی نے ہریانہ کیلئے کانگریس کے انتخابی وعدوں کے بارے میں بات کی۔
ہریانہ میں 90 اسمبلی حلقوں کیلئے 5 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔ ہریانہ سے عام آدمی پارٹی AAP کے رہنما، بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے۔
جناب شرما نے آج چنڈی گڑھ سنت کبیر کوٹیر میں ہزاروں حامیوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کی موجودگی میں BJP میں شامل ہوئے۔
جموں و کشمیر میں تیسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات، تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے بے حد اہم ہیں۔ اِس مرحلے کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 40 اسمبلی حلقوں میں آئندہ منگل کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔ BJP کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کے اودھم پور میں ایک چناؤ ریلی سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دی جاچکی ہے اور اُسے واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جناب شاہ نے BJP حکومت کے تحت دہشت گردی سے پاک خطے کا وعدہ کیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ NDA سرکار نے دفعہ 370 کو منسوخ کرکے پارٹی کے بانی اور سرپرست شیاما پرساد مکھرجی کے نظریے کو پورا کیا ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رام گڑھ میں ایک انتخابی ریلی کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، آئندہ ہفتے کے روز جموں میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ جموں و کشمیر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔
Site Admin | September 26, 2024 9:53 PM