ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 8, 2024 2:24 PM

printer

مختلف سیاسی پارٹیوں نے، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے چناؤ مہم تیز کردی ہے۔ وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی نے مہاراشٹر کے Dhuule شہر میں عوامی جلسے سے خطاب کیا

سیاسی پارٹیوں نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی اپنی چناؤ مہم تیز کردی ہے۔مہاراشٹر میں سبھی 288 حلقوں کے لیے پولنگ اِس مہینے کی 20 تاریخ کو ہوگی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما ایک بعد ایک ریلی اور روڈ شو کررہے ہیں۔وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر رہنما نریندر مودی نے آج دھولے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت خواتین کی فلاح وبہبود کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں ترقی کی رفتار پچھلے ڈھائی سال میں، جو تھی، وہ برقرار ہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت مہاراشٹر کی ترقی کو اگلے پانچ سال میں نئی اونچائیوں تک لے جائے گی۔جناب مودی نے کہا کہ مہایُتی اتحاد حکومت، ریاست میں درکار اچھی حکمرانی فراہم کرسکتی ہے۔جناب مودی آج دن میں دیر گئے ناسک ایک انتخابی ریلی کا انعقاد کریں گے۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ اِس ماہ کی 13 تاریخ کو ہوگی، دوسرے مرحلے کی پولنگ اِس ماہ کی 20 تاریخ کو کرائی جائے گی۔ مختلف ریاستوں میں 48 اسمبلی حلقوں اور کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے، نیز مہاراشٹر کے نانڈیڑ لوک سبھا حلقے کے ضمنی انتخابات کے لیے بھی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے رہنما امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے Shirala میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ دوسری طرف این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شردپوار نے وردھ میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ این سی پی (ایس پی) کی لیڈر Supriya Sule نے پونے میں اور پارٹی کے لیڈر جینت پاٹل نے Chiplun میں انتخابی مہم میں شرکت کی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ کے Simdega میں آئی این ڈی آئی اے اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں