مختلف سیاسی رہنما آج نئی دلی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ 72 سالہ آزمودہ کار رہنما کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو نئی دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا تھا۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چئیر پرسن سونیا گاندھی این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار، ڈی ایم کے ممبرپارلیمنٹ Kanimozhi کانگریس رہنما جے رام رمیش اور سی پی آئی ایم لیڈروں اور ورکروں نے بھی سیتا رام یچوری کو خراج عقیدت پیش کیا۔×
Site Admin | September 14, 2024 3:26 PM