مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ان دونوں ریاستوں میں انتخابی مہم آج شام ختم ہورہی ہے۔کانگریس رہنما راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر میں حکمراں مہایوتی سرکار کی لاپروائی سے وہ 7 لاکھ کروڑ روپے کے کئی پروجیکٹوں سے محروم ہوگئی اور یہ دوسری ریاستوں کو مل گئے۔ اِن پروجیکٹوں کی بدولت ریاست کے 5 لاکھ نوجوانوں کو کام دھندے مہیا کرائے جاسکتے تھے۔ انہوں نے ممبئی کے باندرہ-کرلا کمپلیکس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزگار، افراط زر، خواتین کے معاملات اور مہاراشٹر کی دولت عوام کو واپس دلانا آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے اہم معاملات بنے ہوئے ہیں۔NCP (SP) کے سربراہ شردپوار پُنے اور اہلیانگر میں اپنے پارٹی امیدواروں کی حق میں مہم چلائے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی کے صدر جے پی نڈا بیلاپور، Akkalkot اور Karjat میں چناؤ جلسوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری گونڈیا اور ناگپور میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔اِسی دوران مہاراشٹر میں بی جے پی کے اعلیٰ رہنما امت شاہ کی ریلی منسوخ کردی گئی ہے۔جھارکھنڈ میں انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے کیونکہ وہاں بھی آج شام یہ مہم ختم ہورہی ہے۔اِن دونوں ریاستوں میں اس مہینے کی 20 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مہاراشٹر میں ایک ہی دن میں ووٹنگ ہوگی جبکہ جھارکھنڈ میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔
Site Admin | November 18, 2024 2:08 PM