August 15, 2024 3:16 PM

printer

مختلف ریاستوں میں آج یوم آزادی پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی

آسام میں آج یوم آزادی پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے قومی پرچم پھہرانے کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسام 5 سب سے تیز ترقی کرنے والی ریاستوں میں سے ایک ہے اور ملک بھر کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے معاملے میں سرکردہ رول ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ حکومت کے فلاح وبہبود کے مختلف اقدامات کے سبب گزشتہ 10 برس میں 80 لاکھ سے زیادہ افراد غریبی سے باہر آئے ہیں اور 2047 تک آسام مکمل طور پر ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی۔

اڈیشہ میں وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی نے یوم آزادی کے موقع پر بھبنیشور کے مہاتما گاندھی مارگ پر منعقدہ تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔ اِس موقع پر ایک رنگا رنگ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

چھتیس گڑھ میں بھی یوم آزادی کی تقریبات جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ وِشنودیو سائے نے راجدھانی رائے پور میں اصل تقریب میں ترنگا لہرایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں سیکورٹی افواج جمہوریت مخالف قوتوں اور نکسلیوں کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں۔ گزشتہ 8 مہینوں میں فوجی اہلکاروں نے غیرمعمولی شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 146 نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اِس عرصے کے دوران ماؤنوازوں سے متاثرہ علاقوں میں 32 نئے سیکورٹی کیمپ کھولے گئے ہیں اور آئندہ دنوں میں 29 نئے کیمپ کھولے جائیں گے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے آج اِس بات کو دوہرایا ہے کہ حکومت مجموعی ترقی اور شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں، خواتین، طلبا اور نوجوانوں کے لیے مختلف اسکیموں کا آغاز کیا ہے۔ وہ 78 ویں یوم آزادی پر ممبئی کے منترالیہ میں ترنگا پھہرانے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی فی کس آمدنی میں اضافہ کرنے کی سبھی کوششیں کی جارہی ہیں اور شہری اور دیہی علاقوں میں فرق کیے بغیر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھاکرشن نے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں