ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 31, 2024 2:27 PM

printer

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی مسلح پولیس دستوں اور مرکزی پولیس تنظیموں کے اہلکاروں کو کیندریہ گرہ منتری دَکشتا پدک سے نوازا گیا

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی مسلح پولیس دستوں اور مرکزی پولیس تنظیموں کے 463 اہلکاروں کو سال 2024 کیلئے کیندریہ گرہ منتری دَکشتا پدک سے نوازا گیا ہے۔ یہ میڈل خصوصی کارروائی، تفتیش، انٹلی جینس اور فارنسک سائنس کے شعبے میں شاندار کام کے اعتراف میں اور افسروں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے دئیے جاتے ہیں۔ امور داخلہ کی وزارت نے اس سال پہلی فروری کو کیندریہ گرہ منتری دَکشتا پدک قائم کیا تھا۔ وزارت نے کہا ہے کہ ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر اِس میڈل کا اعلان کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں