August 15, 2024 9:48 PM

printer

مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بیرون ملک بھارتی مشنوں میں بھی یومِ آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی یومِ آزادی کا جشن منایا گیا۔ اِس موقع پر ریاستی راجدھانیوں میں وزراء اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر صاحبان نے قومی پرچم لہرایا اور عوام سے خطاب کیا۔
اترپردیش میں گورنر آنندی بین پٹیل نے لکھنؤ کے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا اور سلامی لی۔ گورنر نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
سکّم میں 78 واں یومِ آزادی پوری دھوم دھام اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے گنگٹوک میں Palijor اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا۔ اِس کے بعد پریڈ نکالی گئی۔
اروناچل پردیش میں بڑی تقریب ایٹہ نگر کےIG پارک میں منعقد کی گئی۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔
جھارکھنڈ میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ اِس سال اکتوبر تک 35 ہزار عہدوں پر بھرتی مکمل کرلی جائے گی۔ رانچی کے Morhabadi گراؤنڈ پر یومِ آزادی کے موقع پر ریاست کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب سورین نے کہا کہ اُن کی سرکار کی پہلی ترجیح، ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ جوڑنا ہے۔
گجرات میں یومِ آزادی کی ریاستی سطح کی تقریب کھیڑا ضلعے میں Nadiad کے مقام پر منعقد کی گئی۔
کیرالہ میں بحریہ کی جنوبی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِنچیف، وائس ایڈمرل وی سری نواس نے کوچی میں بحریہ کے اڈّے پر واقع وار میموریل پر گل دائرہ نذر کیا۔
لکشدیپ میں وہاں کے ایڈمنسٹریٹر سندیپ کمار کے مشیر نے آج صبح Kavaratti میں ایک اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرایا۔
ہریانہ میں آج صبح سبھی ضلعوں میں یومِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس، نیم فوجی دستوں، NCC کے cadets اور نیشنل سروس اسکیم کے cadets نے شاندار پریڈ میں حصہ لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں