ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 26, 2025 3:29 PM | RD STATES

printer

مختلف ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور بیرونِ ملک سے بھی یومِ جمہوریہ تقریبات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

مختلف ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور بیرونِ ملک سے بھی یومِ جمہوریہ تقریبات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

مہاراشٹر میں 76 واں یومِ جمہوریہ حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ ریاست کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے دادر میں چھترپتی شیواجی مہاراج میدان میں قومی پرچم لہرایا۔ اِس موقع پر گورنر موصوف نے کہا کہ مہاراشٹر سبھی شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔

مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اندور میں قومی پرچم لہرایا اور سرکار کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

آسام میں بھی گواہاٹی میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

گورنر لکشمن پرساد اچاریہ نے گواہاٹی میں ترنگا لہرایا اور کہا کہ سرکار، ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔

چھتیس گڑھ میں یومِ جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ بڑی تقریب راجدھانی رائے پور کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی۔ ریاست کے گورنر Ramen Deka نے پریڈ کی سلامی لی اور اِس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کو سب سے بڑا خطرہ پُرتشدد نظریات سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تقریباً ایک سال میں چھتیس گڑھ سرکار نے سرگرم مہم چلاکر ماؤ نوازوں کو شکست دینے کیلئے سخت محنت کی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں