بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ مشرقی وسطی خلیج بنگال اور آس پاس کے شمالی انڈومان سمندر میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ یہ مغرب، شمال مغرب کی طرف بڑھ کر منگل کی صبح تک، اِس میں اضافے کے ساتھ، بدھ تک ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔ شمال مغرب کی طرف بڑھنے کے ساتھ 24 اکتوبر کی صبح تک، یہ شمال مغربی خلیج بنگال، اڈیشہ، مغربی بنگال کے ساحلوں تک پہنچ جائے گا۔IMD نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلے چار دنوں تک شمالی خلیج بنگال، اڈیشہ، مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلوں پر نہ جائیں۔IMD نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور جنوبی داخلی کرناٹک میں اگلے تین دنوں کیلئے تیز بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کرناٹک اور وسطی مہاراشٹر کیلئے بھی کَل تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
Site Admin | October 20, 2024 9:35 PM