September 13, 2024 9:28 PM

printer

محکمہ موسمیات نے کَل تک گنگائی مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج اور کَل گنگائی مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں بہت تیز اور انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی بنگال میں محکمہ موسمیات نے شمالی اور جنوبی پرگنہ، ہگلی اور جنوبی بنگال کے کولکتہ سمیت ہاوڑہ ضلعوں میں آج سے 15 ستمبر تک بہت تیز اور بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ریاست کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ سمندر کی خراب صورتحال کے سبب اتوار تک ماہی گیری کیلئے سمندر میں نہ جائیں۔
اتراکھنڈ میں پچھلے 36 گھنٹے سے لگاتار بارش نے عام زندگی کو متاثر کیا ہے، بالخصوص پہاڑی علاقوں میں۔ مستقل بارش کے سبب بڑے دریاؤں اور نہروں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے اور پہاڑی علاقوں میں زمین کے تودے کھسکنے کی اطلاعات ہیں جن کے سبب گاڑیوں کی آمد ورفت میں بڑا رخنہ پڑا ہے۔ اِدھر وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دہرہ دون میں آج ریاست کے ہنگامی کارروائیوں کے مرکز پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انھوں نے باشندگان سے زور دے کر کہا کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
گجرات میں مرکزی حکومت کی تشکیل کردہ سات ممبروں پر مشتمل ایک ٹیم سیلاب سے متاثرہ ضلعوں کا دورہ کر رہی ہے تاکہ نقصان کا جائزہ لے سکے۔ جام نگر پہنچنے کے بعد آج، ٹیم نے راحت کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اطلاعات حاصل کی۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ دلّی اور اُس ملحق NCR خطے میں مختلف مقامات پر معتدل بارش ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں