بھارت کے محکمے موسمیات IMD نے پورے مغربی ساحل اور گجرات خطّے میں کل انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کا کہنا ہے کہ کانکن، گووا، مدھیہ پردیش، گجرات، ساحلی اور جنوبی اندرونِ کرناٹک، سَوراشٹر اور کَچھ میں کسی کسی مقام انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس نے کل کے لیے اِن علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ اور کیرالہ کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیاتی ایجنسی نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ تلنگانہ، ساحلی آندھراپردیش اور یَنم، چھتیس گڑھ، شمالی اندرونِ کرناٹک میں کسی کسی مقام پر آئندہ 4 دنوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے بھارت کے محکمہئ موسمیات کے سینئر سائنسداں جینامنی نے بتایا کہ اُڈیشہ ساحل پر کم دباؤ کا ایک خطّہ تشکیل ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں گجرات، مہاراشٹر اور کرناٹک کے خطّوں میں مانسون فعال ہے۔
Site Admin | July 15, 2024 9:55 PM