بھات کے محکمہ موسمیات نے آج ناگالینڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ میں بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس نے کہا یہ کہ منگل تک کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ساحلی کرناٹک اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں آج اور کل بہت شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ، مراٹھ واڑا اور ودربھ میں کل بہت شدید بارش ہو سکتی ہے۔