بھارتی موسمیات کے محکمے نے ناگالینڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں کل شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ کونکن، گوا اور مدھیہ مہاراشٹر کے گھاٹ کے علاقے میں آج سے منگل کے روز تک انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے ساحلی کرناٹک اور کرناٹک کے جنوبی اندرونی حصے میں بھی کل اور پیر کے روز بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تلنگانہ، مراٹھ واڑہ اور وِدربھ میں بھی پیر کو بہت شدید بارش کا امکان ہے۔
Site Admin | July 13, 2024 9:38 PM