بھارتی محکمہ موسمیات نے آج اور کل ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے Yanam میں، جبکہ 19 اور 20 جولائی کو چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کونکن اور گوا، ساحلی کرناٹک، جنوبی داخلی کرناٹک اور گجرات میں آج اور کل کہیں کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔ اگلے پانچ دنوں میں کونکن اور گوا، وسطی مہاراشٹر، گجرات، ساحلی اور جنوبی داخلی کرناٹک میں بعض مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی توقع ہے۔
اگلے پانچ دنوں میں جموں کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے کی بارش، جبکہ پنجاب، اترپردیش اور مغربی راجستھان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Site Admin | July 18, 2024 10:01 PM