محکمہ موسمیات IMD نے راجستھان، مدھیہ پردیش، ویدربھ، اترپردیش اور اتراکھنڈ کے مختلف حصوں میں آج شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں اگلے چھ دنوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، مغربی بنگال، سکم اور بہار میں بھی 14 ستمبر تک اسی طرح کے موسمی حالات رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے چھتیس گڑھ میں بھی 14 سے 16 ستمبر تک شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔