ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 4, 2025 10:26 AM | Kashmir Cold

printer

محکمہ موسمیات نے  جموں وکشمیر میں شدید بارش اور کشمیر خطے کے مختلف علاقوں میں کَل اور پیر کے روز برفباری کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے  جموں وکشمیر میں شدید بارش اور کشمیر خطے کے مختلف علاقوں میں کَل اور پیر کے روز برفباری کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ وادی کشمیر اور اس سے متصل علاقے سخت سردی کی گرفت میں ہے۔ کئی مقامات پر    درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جموں خطے میں درجہ حرارت درمیانہ ہے۔ مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے سبب پیر کے روز تک خطے کے متاثر رہنے کا امکان ہے، جس کے سبب جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔

ساتھ ہی کہرے کے سبب کم نظر آنے سے آج پروازوں میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے۔ کَل صبح گھنے کہرے اور بہت کم نظر آنے کی وجہ سے آنے اور جانے والی کُل 64 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

دوپہر اور شام تک ہی پروازوں کی آمدروفت بحال ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں