ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 14, 2024 9:53 PM

printer

محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو میں جمعرات تک انتہائی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کیرالہ میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے

شمالی تمل ناڈو میں اِس مہینے کی 17 تاریخ تک چار اضلاع کیلئے موسلادھار بارش کے الرٹ کے تناظر میں وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے آج ریاست میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ نائب وزیر اعلیٰ، چیف سکریٹری، دیگر اعلیٰ اہلکاروں اور ضلع کلکٹروں نے اِس جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ موسمیات کے علاقائی محکمے نے خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے کے سبب آج سے اِس مہینے کی 17 تاریخ تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ہوا کا کم دباؤ کا یہ حلقہ جنوبی آندھرا اور شمالی تمل ناڈو کے بیچ بننے کا امکان ہے۔
چنئی، کانچی پورم، ترو ویلور اور چینگل پٹو کے تعلیمی اداروں میں کل کیلئے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور سمندر کے نزدیک نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے محفوظ Camps کی طرف جانے کیلئے کہا گیا ہے۔ Arakkonam سے NDRF کی دو ٹیموں اور Trinelveli سے چھ ٹیموں کو راحت اور بچاؤ کیلئے کسی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کلکٹرس اور مختلف محکموں کے سکریٹریز حالات کی نگرانی کررہے ہیں۔ IT دفتروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو کل سے اس مہینے کی 18 تاریخ تک گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیں۔
میٹرو ریل اور MRTS خدمات سے بھی اپنی Trains کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ لوگوں کو آبی ذخائر اور سمندر سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ذخیرہ اندوزوں اور کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری ساز و سامان کے دام بڑھانے کے سلسلے میں سخت وارننگ دی گئی ہیں۔ محکمہئ موسمیات IMD نے کیرالہ میں بہت شدید بارش کے امکان کا اشارہ دیتے ہوئےIdukki، Malappuram، Kozhikode اور Wayanad اضلاع میں آج اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ دیگر چار اضلاع میں دور دور تک شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ دنوں میں بارش میں مزید تیزی آئے گی۔ Malappuram اور کَنّور ضلعوں میں کَل کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز پانچ اضلاع کیلئے، جبکہ جمعرات کو 9 اضلاع کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں