ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 11, 2025 9:19 PM

printer

محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن میں شمال مغربی بھارت میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے

ملک کے شمال مغربی حصے میں جاری گہرے کہرے کی صورتحال کے سبب آئندہ دو دنوں میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیر اثر کَل تک ملک کے شمال مغربی حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں IMD کی سائنسداں ڈاکٹر سوماسین نے کہا کہ اِس ماہ کی 14 تاریخ تک صبح سویرے اور رات کے دوران، شمالی ریاستوں میں گہرا کہرا چھائے رہنے کی امید ہے۔
دلّی-این سی آر اور اس سے متصل علاقوں میں آج ہلکی سے اوسط بارش ہوئی، جس کے سبب قومی راجدھانی میں درجہئ حرارت کم ہوگیا۔ کہرے کے سبب ہاوڑہ-راجدھانی سمیت دلّی میں تقریباً 35 ٹرینوں اور مختلف پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
لداخ میں درجہئ حرارت گِر کر انتہائی کم ہوگیا ہے۔ دَراس میں منفی 25 ڈگری سیلسیس درجہئ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ کارگل میں منفی 14 اعشاریہ 6 ڈگری سیلسیس اور لیہہ میں منفی 13 اعشاریہ تین ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ البتہ سب سے زیادہ کم درجہ حرارت زوجیلا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں انتہائی کم ہوکر منفی 31 ڈگری سیلسیس درجہئ حرارت تھا۔
کل اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ دہرہ دون میں موسمیات کے محکمے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وکرم سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست میں تین ہزار یا اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔ دہرہ دون، نینی تال، ٹیہڑی، ہر دوار، پوڑی، چمپاوت اور ادھم سنگھ نگر کے کچھ علاقوں میں کل، اولے گرنے کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اس دوران سرد لہر کے پیش نظر دہرہ دون ضلع انتظامیہ نے بارہویں جماعت تک سبھی اسکولوں اور ضلعے میں آنگن واڑی مراکز کو صبح ساڑھے 8 بجے کے بعد ہی کھولے جانے کا حکم جاری کیا ہے۔ اِس حکم کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں