بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو دن میں شمال مغربی اور وسطی بھارت میں گرج چمک اور اولے گرنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے مشرقی راجستھان، پنجاب، مشرقی مدھیہ پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور مغربی مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، مراٹھواڑا، مغربی، راجستھان اور گجرات خطے کے بیشتر حصوں میں کل گرج چمک کے ساتھ اولے گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہئ موسمیات نے مزید معلومات دی ہے کہ ہماچل پردیش میں کل شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق اگلے تین دن کے دوران مشرقی اور وسطی بھارت میں کم از کم درجہئ حرارت میں کچھ خاص تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے۔
ملک کے شمال مغربی اور مغربی خطوں میں اگلے دو دن کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیئس کا بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے۔×