ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 26, 2024 4:28 PM

printer

محکمہ موسمیات نے اڈیشہ کے سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بچاؤ کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

اڈیشہ میں شدید سمندری طوفان سے متاثرہ ساحلہ اضلاع کے خطوں میں بحالی اور بازآباد کاری کا کام زور شور سے جاری ہے۔ سمندری طوفان Dana کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی۔ بڑی تعداد میں درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے تھے۔ کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے یا وہ گرگئے ہیں اور ہزاروں ہیکٹیئر میں دھان کی فصل کا نقصان ہوا ہے۔ اڈیشہ کے ساحل پر Dharma اور Bhitarkanika قومی پارک کے علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو اِس طوفان نے تباہی مچائی تھی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اب یہ طوفان کافی کمزور ہوگیا ہے اور اگلے 12 گھنٹے میں اِس کا اثر بہت کم رہ جائے گا۔

اِس طوفان کے زیرِ اثر اڈیشہ میں کیندر پاڑا، بالاسور، جاج پور اور میور بھَنج اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں