August 12, 2024 9:16 PM

printer

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کیلئے ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آئندہ دو دنوں کیلئے ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور جنوبی حصوں کیلئے اورینج الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔ IMD کے مطابق راجستھان، اترپردیش، مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں آئندہ سات دنوں تک کہیں کہیں شدید بارش جاری رہے گی۔ آکاشوانی کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے IMD کے سائنسداں آر کے جینامنی نے کہا کہ مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش کے مغربی حصے کیلئے آج ریڈ الرٹ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمل ناڈو، رائل سیما، کیرالہ اور شمال مغربی بھارت کیلئے اورینج وارننگ جاری کی گئی۔
جناب جینامنی نے کہا کہ مغربی راجستھان میں انتہائی شدید بارش جاری رہے گی جبکہ ملک کے وسطی اور شمالی حصوں میں بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں