ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 14, 2024 3:24 PM

printer

محنت اور روزگار کے وزیر کل گجرات کے شہر راجکوٹ میں مغربی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی تیسری علاقائی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کل گجرات کے شہر راجکوٹ میں مغربی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی تیسری علاقائی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ میٹنگ کے دوران جناب مانڈویا مرکزی حکومت اور ریاستوں کی جانب سے کئے گئے اہم اقدامات کے تعلق سے مضبوط تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ تبادلہ خیال کے دوران محنت سے متعلق اصلاحات، غیرمنظم کارکنوں کے ای-شرم نیشنل ڈیٹا بیس اور روزگار کے مواقع پڑھانے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔ مذکورہ میٹنگ محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ملک گیر سطح پر جاری صلاح ومشورہ کا ایک حصہ ہے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں