محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے مہارت اور معیار کے باہمی تسلیم جیسے اقدامات کے ذریعے عالمی پیمانے پر افرادی قوت کی کمی سے نمٹنے میں بھارت کے امکانات کو اجاگر کیا ہے۔ ملازمتوں کے مستقبل پر نئی دلّی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ مہارت کا حصول سرٹیفکیٹس پر مبنی نہیں ہونا چاہئے بلکہ افرادی قوت کو پریکٹیکل مہارت سے لیس کرانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے تاکہ صنعت اور خود روزگار کے شعبوں کی مانگوں کو پورا کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ صنعت اور تعلیم کے درمیان ایک مضبوط ربط، بھارت کی منفرد ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے مہارت پر مبنی ایک ماڈل تیار کرسکتا ہے۔
Site Admin | January 16, 2025 10:03 PM