محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ جزوقتی کارکنوں کا بھی بیمہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دلّی میں جزوقتی کارکنوں کے لیے زندگی بیمے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا حکومت، جزوقتی کارکنوں کی خوشحالی کے تئیں پوری طرح پابند ہے، کیونکہ یہ لوگ کام کاج کا ایک اہم حصہ ہیں۔
ڈاکٹر مانڈویا نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت انہیں بیمہ فراہم کرنے کی ایک جامع حکمتِ عملی پر کام کر رہی ہے، جس کے یہ مستحق ہیں۔
محنت کی وزارت، سبھی متعلقہ فریقوں سے تال میل رکھتے ہوئے، ایک ایسا فریم ورک تیار کر رہی ہے، جس کے تحت جزوقتی کارکنوں کو زندگی بیمے کی بھرپور سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ ایک ایسا اہم قدم ہے، جس سے اس طرح کے کارکنوں کی بہبود کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ایک جزوقتی کارکن وہ کارکن ہوتا ہے، جسے مختصر مدّت کے لیے یا کسی پروجیکٹ کی بنیاد پر کوئی روزگار ملتا ہے۔ اُسے یہ روزگار، کسی ایک کمپنی کے بجائے، کئی کمپنیاں بھی فراہم کر سکتی ہیں۔ کارکنوں کا رجسٹریشن eShram Portal پر کیا جائے گا تاکہ زندگی بیمے کے اقدامات پر عمل درآمد میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ جو کمپنیاں جزوقتی کارکنوں کو کام پر رکھتی ہیں، اُن سے کہا جائے گا کہ وہ اپنے کارکنوں کا رجسٹریشن، اس پورٹل پر کرائیں۔ اس کے لیے ایک آن لائن وِنڈو دستیاب کرائی جائے گی۔
Site Admin | September 1, 2024 10:01 PM
محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ جزوقتی کارکنوں کا بھی بیمہ کیا جائے
