محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر منسُکھ مانڈویا آج نئی دلی میں غیر منظم کارکنوں کے لیے، ایک ہی مرکز پر ہر طرح کی سہولت کے ای۔شرم پلیٹ فارم کا آغاز کریں گے۔ یہ پلیٹ فارم ایک ثالث کے طور پر کام کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ غیر منظم کارکنوں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کی بہ آسانی رسائی ہوئی ہے۔
اِس پہل کا بنیادی مقصد ایک واحد پلیٹ فارم کے ذریعے موثر طور پر غیر منظم کارکنوں کے لیے سماجی سیکورٹی اور بہبوود کی تمام اسکیموں کے فائدے کے بارے میں مکمل معلومات دینا ہے۔ اِس پہل سے غیر منظم کارکنوں کو اُن کے لیے ڈیزان کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔x