August 5, 2024 9:30 PM

printer

محنت اور روزگار کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ گذشتہ مہینے کے آخر تک غیرمنظم شعبے کے 50 لاکھ سے زیادہ کارکنوں نے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن اسکیم میں اپنا اندراج کرایا ہے۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ گذشتہ مہینے کے آخر تک غیرمنظم شعبے کے 50 لاکھ سے زیادہ کارکنوں نے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن اسکیم میں اپنا اندراج کرایا ہے۔ فروری 2019 میں شروع کی گئی اِس اسکیم کا مقصد، 18 سے 40 سال تک کی عمر کے کارکنوں کو بڑھاپے میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ محنت اور روزگار کی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے تحریری جواب میں بتایا کہ ہریانہ میں سب سے زیادہ 8 لاکھ 25 ہزار کارکنوں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ وہیں اُترپردیش کے 6 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ اور مہاراشٹر کے 6 لاکھ ایک ہزار سے زیادہ غیر منظم شعبے کے کارکنوں نے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن اسکیم کے تحت اپنا اندراج کرایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں