ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 12, 2024 2:25 PM

printer

محاذ آرائی کے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی خاطر مخصوص نوعیت کی دفاعی حکمت عملی پر زور

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے محاذ آرائی کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور سکیورٹی خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے مخصوص نوعیت کی دفاعی حکمتِ عملی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں دلّی دفاعی مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں اظہارِ خیال کررہے تھے۔ جناب سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ایسا کرنا ایک ضرورت ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سرکار نے قومی سلامتی کے خلاف جانکاری کی جنگ کی لعنت سے نمٹنے کیلئے مخصوص نوعیت کی دفاعی حکمتِ عملی اختیار کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ملک Cyberspace اور Artificial Intelligence کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی پر لگاتار کام کررہا ہے اور اُس نے دفاع کے شعبے میں جدید طرز کی AI صلاحیت سازی کا عزم کررکھا ہے۔ ایک مضبوط اور خودکفیل دفاعی نظام تیار کرنے کیلئے سرکار کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکار غیرملکی سپلائرس پر انحصار کم سے کم کرنے کیلئے اپنی صلاحیت اور قابلیت کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں