September 1, 2024 9:57 AM

printer

متحدہ عرب امارات نے ملک میں غیر قانونی طورپر رہائش پذیر افراد کیلئے دو مہینے کے ویزا معافی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

متحدہ عرب امارت نے دو ماہ کے لیے ویزا سے متعلق عام معافی کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت ملک میں غیر قانونی طور پر رہ رہے افراد کو اپنی رہائش کو باضابطہ بنانے یا جرمانے کے بغیر ملک چھوڑنے کا اہم موقع دیا گیا ہے۔ آج سے نافذ ہونے والے اس پروگرام کا اعلان شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کی وفاقی اتھارٹی کے ذریعے کیا گیا ہے جو 30 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔

اس پروگرام کے تحت وہ افراد جن کے ہر طرح کے ویزا کی میعاد ختم ہوگئی ہے بشمول سیاحتی اور ریزی ڈینسی ویزوں کے، UAE میں اپنے قیام کو جاری رکھنے اور قانونی طور پر کام کرنے کے لیے، اپنی رہائش کی حیثیت کو درست کر سکتے ہیں یا وہ کسی جرمانے یا داخلے پر پابندی کے بغیر ملک چھوڑ سکتے ہیں تاہم یہ معافی اُن لوگوں کے لیے نہیں ہے جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے زور دیا ہے کہ اس قدم سے قانون کے تئیں احترام، تحمل اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ اس عمل میں سہولت کے لیے پورے UAE میں خدمات کے مراکز کے کام کے اوقات میں اضافہ کیا گیا ہے اور بہت سے مراکز صبح سات بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ آن لائن درخواست بھی 24 گھنٹے دستیاب ہیں۔ UAE میں بھارتی برادری کی بڑی تعداد کے مد نظر، یہ عام معافی کی اسکیم خاص طور سے اہمیت کی حامل ہے۔ ملک میں بھارتیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو UAE کی مجموعی آبادی کا تقریباً 30 فیصد ہے۔ UAE میں ایک اندازے کے مطابق بھارتی شہریوں کی تعداد 35 لاکھ ہے۔ ان میں 20 فیصد ابو ظبی میں رہتے ہیں باقی 80 فیصد دبئی سمیت چھ شمالی امارات میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ابوظبی میں بھارتی سفارتخانے اور دبئی میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے معافی کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھارتی شہریوں کی مدد کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں بھارت واپس آنے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے ایمرجنسی سرٹیفکیٹ اور اپنی رہائش کی حیثیت کو باضابطہ بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے مختصر Validity والے پاسپورٹ کی سہولت کا التزام شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں