متحدہ عرب امارات میں بھارتی برادری کے لوگوں نے کئی مقامات پر بھارت کا 78واں یومِ آزادی پورے جوش وخروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا۔
ابوظبی میں بھارتی سفارتخانے، دوبئی میں قونصل جنرل اور مختلف دیگر مقامات پر اِس موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔
ادھر نیپال میں بھارتی سفیر نوین سری واستو نے کاٹھمنڈو میں بھارتی سفارتخانے پر ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر ملک سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب کا ویڈیو بھی دکھایا گیا۔
بحرین میں بھارتی سفارتخانے میں بھی آج بھارت کا 78 واں یومِ آزادی منایا گیا۔ بھارتی برادری کے لوگ، پرچم کشائی کی تقریب کیلئے سفارتخانے کے احاطے میں اکٹھا ہوئے۔ بھارتی سفیر ونود جیکب نے تقریب کی صدارت کی۔ اِس موقع پر سفیرِ موصوف نے ترنگا لہرایا اور یومِ آزادی کے موقع پر ملک سے صدر جمہوریہ کا خطاب پڑھ کر سنایا۔
Site Admin | August 15, 2024 9:42 PM