June 16, 2024 3:30 PM

printer

متحدہ عرب امارات سمیت خلیج کے ملکوں اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی آج عید الاضحی کا تہوار منایا جا رہا ہے

متحدہ عرب امارات سمیت خلیج کے ملکوں اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی آج عید الاضحی کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر عید کی نماز ادا کی گئی اور خدا کے حکم پر قربانی دینے کیلئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آمادگی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی جا رہی ہے۔
سعودی عرب میں میدانِ عرفات میں حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کرنے کے بعد تقریباً 180 ملکوں کے لاکھوں حجاجِ کرام مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد آج منیٰ واپس آگئے اور عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی دی۔
اِدھر بھارت کے بیشتر حصوں میں عید الاضحی کل منائی جائے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں