متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بہت سے دیگر خلیجی ملکوں نے پاکستان کے 30 شہروں کے لوگوں کو ویزا دینے پر، غیر معینہ مدت کیلئے بندش عائد کردی ہے۔ یہ قدم، غیر ملکوں میں بڑھتے ہوئے ایسے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جن میں پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگتے ہوئے، اسمگلنگ کرتے ہوئے، نشیلی اشیاء کی ناجائز تجارت کرتے ہوئے، انسانی تجارت کرتے ہوئے اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔
خلیجی ملک اور شہر، جس میں خاص طور پر دبئی اور ابوظبی شامل ہیں، روزگار کے متلاشی اِن لاکھوں پاکستانی شہریوں کے ترجیحی مقامات ہیں۔
البتہ اِس بندش اور ویزا کو ردّ کیے جانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کی شبیہ پہلے ہی خراب تھی، جو لگاتار تیسرے سال بھی دنیا میں چوتھی بدترین شبیہ تھی، جبکہ اِس بندش سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ x