ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 22, 2024 2:33 PM

printer

مبینہ نیٹ-یوجی پیپر لیک کیس میں چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے:دھرمیندر پردھان

تعلیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ملک میں اَب تک پٹنہ کے نزدیک NEET-UG  پیپر لیک ہونے کا صرف ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ CBI اِس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور NEET امتحان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ جناب پردھان آج لوک سبھا میں سوالوں کے وقفے کے دوران ضمنی سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے اپوزیشن پارٹیوں کے اِن الزامات کو مسترد کردیا کہ ملک میں پیپر لیک ہونے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ جناب پردھان نے بتایا کہNEET-UG  امتحان کے لیے چار ہزار700  مراکز قائم کیے گئے تھے اور صرف ایک مقام سے خامیوں اور غلط طور طریقے اپنائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔اِس سے پہلے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے یہ الزام لگاتے ہوئے یہ معاملہ اُٹھایا کہ ملک کے امتحانات سے متعلق نظام میں بہت سنگین مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔انھوں نے اِس معاملے پر جناب دھرمیندر پردھان کی  نکتہ چینی کی اور کہا کہ ملک میں لاکھوں طلبہ کو امتحان اور اپنے مستقبل کے تعلق سے بہت تشویش ہے۔ آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دِن کچھ دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی ایوان میں پیپر لیک ہونے کا معاملہ اُٹھایا، جن میں سماجوادی پارٹی کے اکھلیش یادو اور RSP کے این کے پریم چندرن شامل ہیں۔اُدھر راجیہ سبھا میں اجلاس کے پہلے دِن آج صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیوں، ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں کی طرف سے پیش کردہ التوا کے نوٹس مسترد کردیئے۔اِن پارٹیوں نے اترپردیش سرکار کی جانب سے مبینہ ہدایت کے معاملے پر یہ نوٹس دیئے تھے۔ اِس ہدایت میں مبینہ طور پر کانوڑ یاترا کے راستوں پر دکانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مالک اور وہاں کام کرنے والے اہلکاروں کے نام واضح طور پر تحریر کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں