ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج کہا ہے کہ اُن کے محکمے نے آئندہ برسوں میں ملک سے ایک اعشاریہ دو صفر لاکھ کروڑ روپئے کی مچھلی برآمد کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ اِس وقت بھارت سے 60 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی مچھلی برآمد کی جارہی ہے جو 2014 کے مقابلے دوگنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مچھلی کی پیداوار کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے اور وہ پہلے مقام پر آنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
Site Admin | October 19, 2024 9:48 PM