ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ، کَل نئی دلّی میں ایک تقریب میں پردھان منتری متسیہ کسان سمردھی سَہ یوجنا کا آغاز کریں گے۔ جناب سنگھ ماہی گیری کے شعبے میں پیداوار اور پروسیسنگ کلسٹروں سے متعلق معیاری آپریٹنگ پروسیزر کا بھی اجراء کریں گے۔ اِس تقریب میں مالی سال 2024-25 کے دوران، پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت قومی ترجیحاتی پروجیکٹوں کو اجاگر بھی کیا جائے گا۔ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزراء مملکت S.P. Singh Baghel اور جارج کورین، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ماہی گیری محکمے کے نمائندگان، PMMSY کے مستفیدین، ماہی گیر اور مچھلی کے کاشتکار اس تقریب کے دوران موجود ہوں گے۔
Site Admin | September 10, 2024 9:47 PM