ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 12, 2025 10:08 PM

printer

ماہی پروری کے وزیر راجیو رنجن سنگھ نے آج نئی دلّی میں 14 ویں ایشین فیشریز اینڈ ایکوا کلچر فورم کا افتتاح کیا

ماہی پروری کے وزیر راجیو رنجن سنگھ نے آج نئی دلّی میں 14 ویں ایشین فیشریز اینڈ ایکوا کلچر فورم AFAF کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ یہ فورم، ماہی پروری کے شعبے کے شراکت داروں کو یکجا کرنے اور ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس ماحولیات اور سمندروں کا تحفظ کرتے ہوئے ماہی پروری کو آگے لے جانے کا بلیو پرنٹ تیار کرنے میں بھی مدد کرے گی۔

14 ویں AFAF کانفرنس، ماہی پروری اور آبی شعبے سے تعلق رکھنے والے ایم افراد کو یکجا کرتی ہے۔ کانفرنس میں 14 ملکوں کے 900 مندوبین شرکت کریں گے۔

اِن مندوبین میں محققین، پالیسی ساز، صنعتی رہنما اور دیگر شراکت دار شامل ہوں گے۔ یہ باوقار تقریب بھارت میں دوسری مرتبہ منعقد ہو رہی ہے۔ اِس سے پہلے سال 2007 میں کوچی میں آٹھویں AFAF کانفرنس کا انعقاد ہوا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں