پریاگ راج مہا کمبھ میں ماگھ پورنیما کے موقعے پر آج صبح دس بجے تک ایک کروڑ تین لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے پوتر ڈبکی لگائی۔ اِس اسنان کی کافی اہمیت ہے کیونکہ مانگھ پورنیما کے دوران گنگا یمنا اور سرسوتی دریاؤں کے سنگم میں اسنان کرنا کافی پوتر خیال کیا جاتا ہے۔
اس سے کلپاواس کی خصوصی پوجا اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اس سال 10 لاکھ سے زیادہ کلپواسی اس ععظیم الشان فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک 47 کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ عقیدتمند پوتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔