انکم ٹیکس محکمے کو 2024-25 مالی سال کے دوران براہ راست ٹیکسوں کے طور پر 6 لاکھ 45 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ وصول ہوئے ہیں۔ انکم ٹیکس کے محکمے کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اِس مہینے کی 11 تاریخ تک 70 ہزار 902 کروڑ روپے ریفنڈ کے طور پر ادا کیے گئے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر دو لاکھ 65 ہزار 356 کارپوریٹ ٹیکس کے طور پر، تین لاکھ 61 ہزار 862 کروڑ روپے انفرادی انکم ٹیکس کے طور پر اور ایک ہزار 426 کروڑ روپے دیگر ٹیکسوں کی شکل میں موصول ہوئے۔
Site Admin | July 13, 2024 2:46 PM