مالی سال 2023-24 میں بینکوں کے منافع میں لگاتار چھٹے سال اضافہ ہوا ہے اور بینکوں کے منجمد اثاثےNPA، 13 سال میں سب سے کم سطح دو اعشاریہ سات فیصد پر آگئے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی بینکوں کی مالی حالت مستحکم رہی اور قرضوں اور ادائیگیوں میں اضافہ ہوا۔ اس کے مطابق بھارت کی مجموعی معاشی کارکردگی نے گھریلو بینکنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی شعبوں کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اثاثوں کے معیار میں بہتری آئی ہے اور مجموعی طور پر منجمد اثاثوں کا فیصد مارچ 2024 کے آخر میں دو اعشاریہ سات فیصد اور ستمبر 2024 کے آخر میں دو اعشاریہ پانچ فیصد رہا، جو 13 سال میں سب سے کم سطح ہے۔ RBI کا کہنا ہے کہ بینکوں کی مالی حالت اطمینان بخش رہی۔×
Site Admin | December 27, 2024 9:57 AM | BANKS PROFITABILITY
مالی سال 2023-24 میں بینکوں کے منافع میں لگاتار چھٹے سال اضافہ ہوا ہے اور بینکوں کے منجمد اثاثےNPA، 13 سال میں سب سے کم سطح دو اعشاریہ سات فیصد پر آگئے ہیں۔
